ٹی سرینواس یادو کا عہدہ کا جائزہ

   

حلقہ اسمبلی صنعت نگر کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا عزم
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹی سرینواس یادو نے سب سے آخر میں آج اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا ۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ محمود علی کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی ان کے چیمبر میں ٹرائیبل ویلفیر فشری فلم آٹو گرافی کا عہدہ حاصل کیا ۔ بعد ازاں نمائندہ سیاست شاہنواز بیگ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں عوام نے دوبارہ ان کو منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی حلقہ صنعت نگر کو ترقی کی ایسی اونچائی پر لے جائیں گے جو ایک مثال ہوگا ۔ کے سی آر کی جانب سے جاری کردہ تمام فلاحی اسکیمات اس حلقہ کے تمام مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا اور یہاں کی غریب عوام کی فلاح و بہبودی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کیلئے جو درخواستیں داخل کی گئی ہیں ان تمام کو ڈبل بیڈ روم فراہم کیا جائے گا۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ نے بھی انہیں تہنیت پیش کی اور گلے لگا کر مبارکباد پیش کیا ۔۔