ٹی سیوا مراکز کے قیام کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد 6 جنوری ( این ایس ایس ) ٹی سیوا سنٹر نے شہر ‘ ضلع ‘ تعلقہ اور پنچایت علاقوں میں ٹی سیوا مراکز قائم کرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی سیوا مراکز سے پیان کارڈ اندراج اور تصحیح ‘ آدھار سے مربوط ادائیگی کے نظام ‘ مائیکو اے ٹی ایم ‘ بلوں کی ادائیگی ‘ بس ‘ ریل اور فلائیٹ کے ٹکٹس کی بکنگ ‘ تمام بینکوں کو رقومات کی منتقلی ‘ ٹیلیکام ری چارجس ‘ پری پیڈ ‘ پوسٹ پیڈ ‘ لینڈ لائین ‘ ڈی ٹی ایچ ‘ ڈاٹا کارڈز ‘ انشورنس کی ادائیگی وغیرہ کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ خواہشمند تاجرین ویب سائیٹ www.tsevacentre.com پر آن لائین درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون 8179955744 اور 9505800050 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔