ٹی سیوا کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹی سیوا انٹرپرینرس نے تلنگانہ ریاست ٹی سیوا مراکز کے قیام کیلئے درخواستیں طلب کر رہا ہے ۔ ٹی سیوا انٹرپرینرس نے اس اسکیم پر رعایت کا بھی اعلان کیا ہے جس کا مقصد درخواست گذاروں کی ہمت افزائی کرنا ہے ۔ انٹرپرینرس کے بموجب ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور ای بی سی زمرہ اقلیتوں اور خواتین درخواست گذاروں کو ٹی سیوا سنٹرس کے قیام کیلئے 25 فیصد سبسیڈی کا پیشکش کیا ہے ۔ یہ اسکیم سورنا تلنگانہ سلفٹ ایمپلائمنٹ کے تحت ہے ۔ ایک لاکھ روپئے کیاش بیک کا شاندار پیشکش کیا ہے ۔ کسی بھی مقام سے تعلق رکھنے والے انٹرپرینرس tsevacenter.com پر درخواست داخل کرکے اپنا ٹی سیوا سنٹر قائم کرسکتے ہیں ۔ ٹی سیوا سنٹر ایک آن لائین سرویس ہے جس کے ذریعہ ای سیوا خدمات کا آغاز کرسکتے ہیں ۔ ایسے افراد کو انٹرنیٹ کی بھی سہولت دستیاب رہے گی۔