ٹی وی اور سنیما ہالس میں کورونا وائرس سے متعلق شعور بیداری کا فیصلہ

   

ممبئی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیرصحت راجیش توپے نے آج کہاکہ ریاستی حکومت پرائم ٹائم، ٹی وی شوز اور سنیما ہالس میں کورونا وائرس سے متعلق شعور بیداری کرے گی۔ ریاستی قانون ساز کونسل میں آج کورونا وائرس پر خصوصی مباحث کے دوران انہوں نے یہ تجویز رکھی۔ ٹی وی شوز اور سنیما ہالس میں ویڈیو میسیج کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔