حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کانگریس نے ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف پارٹی صدر سونیا گاندھی سے متعلق ریمارک پر شکایت درج کروائی ہے ۔ پردیش کانگریس کے عہدیدار سی دامودر ریڈی نے نلہ کنٹہ پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ ارنب نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے ہیں۔