نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے نوجوان کپل گجر کو صرف دو دن کی پولیس تحویل میں دئے جانے پر طنز کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر ایک ریمارک کیا تا ۔ جس پر ایک ٹی وی اینکر نے اپنے تبصرہ میں کہا تھا کہ ’’ سنا تھا کہ علم بانٹنے سے بڑھتا ہے لیکن آپ پروپگنڈہ میں پی ایچ ڈی ہو گئی ہیں۔ اس پر سوارا بھاسکر نے تلخ جواب دیا کہ ’’ اس پی ایچ ڈی ڈگری میں آپ میرے گائیڈ رہے ہیں ‘‘ ۔ واضح رہے کہ حالیہ وقتوں میں سوارا بھاسکر نے حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔وہ ملک بھر میں مخالف شہریت ترمیمی قانون احتجاج میں بھی سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں اور احتجاجیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔