ٹی وی اینکر کیخلاف مخصوص طبقہ کی دلآزاری کا مقدمہ

   

حیدرآباد ۔5 ۔ مئی(سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ٹی وی کی مشہور اینکر سری مکھی کے خلاف ایک مخصوص طبقہ کے بارے میں اپنے شو میں تبصرہ کرنے پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے بموجب سری مکھی جو تلگو ٹی وی چیانل میں خصوصی شو کی اینکرنگ کرتی ہے ، نے ایک ایپیسوڈ میں مخصوص طبقہ کے متعلق غلط بیان بازی کی اور اس کا تبصرہ کیا ۔ اس سلسلہ میں وینکٹ رمنا نامی شخص نے پولیس بنجارہ ہلز سے ایک شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک ایف آئی آر جاری کیا ہے ۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز کلنگا راؤ نے کہا کہ ٹی وی اینکر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے۔