نئی دہلی: حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سینئر افسر ٹی وی سومناتھن کو کابینی سکریٹری کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہفتہ کو محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سومناتھن اس ماہ کے آخر میں اپنا نیا چارج سنبھالیں گے ۔ سومناتھن’ راجیو گوبا کی جگہ لیں گے ۔ جھارکھنڈ کیڈر کے 1982 بیچ کے آئی اے ایس افسر گوبا 30 اگست 2019 سے کابینی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔محکمہ کے مطابق کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ٹاملناڈوکیڈر کے 1987 بیچ کے آئی اے ایس سومناتھن کو کابینی سکریٹری کے طور پر مقرر کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ ان کی مدت کار 30 اگست سے دو سال کے لیے رکھی گئی ہے ۔