ٹی وی نہ دیکھنے کی ہدایت پر نوجوان کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) والدین کی جانب سے متواتر ٹیلی ویژن نہ دیکھنے کی ہدایت و سخت سرزنش سے دلبرداشتہ ہوکر مکان میں پھانسی لیکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر سوری کے بموجب موضع مانکیا پور میں آج 17 سالہ ومشی چندر نامی بی ٹیک طالب علم جاریہ لاک ڈاؤن کے باعث اپنے گھر میں مسلسل ٹیلی ویژن کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنا وقت گذارا کرتا تھا ۔ جس کے خلاف والدین نے متواتر ٹی وی نہ دیکھنے بلکہ زرعی کاموں میں والدین کا ہاتھ بٹانے کی متعدد بار ہدایت دیکر سرزنش کی تھی جس سے برہم ہوکر آج ومشی چندر نے حسب معمول اپنے والدین کے زرعی کاموں کیلئے باولی کو جانے و اپنے تہنا ہونے کو غنیمت جانکر اپنے کمرے میں فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کچھ دیر بعد متوفی کے والدہ نے گھر واپس پہونچکر اپنے لخت جگر کی نعش کو پھانسی سے لٹکتا دیکھ کر مقامی عوام و رشتہ داروں کو واقف کروایا ۔ اطلاعپاکر بی دیورپلی پولیس سب انسپکٹر سوری نے ضابطے کی کارروائی انجام دیکر بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ورنگل ایم جی ایم دواخانہ کو روانہ کیا ۔