ٹی وی ٹاور پر چڑھ کر خود کشی کرلینے ڈرائیور کی دھمکی سے سنسنی

   

حیدرآباد 11 نومبر (سیاست نیوز) کار ڈرائیور حالت نشہ میں ملک پیٹ ٹی وی ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دینے پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوب نگر جنم پیٹ سے تعلق رکھنے والے کار ڈرائیور گنگا دھر نے ٹی وی ٹاور پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی دھمکی دی ۔ ڈرائیور کی حرکت کو دیکھ کر جی ایچ ایم سی کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور ملک پیٹ پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا۔ کار ڈرائیور کو نیچے اتارنے فائر انجن عملہ کا بھی استعمال کیا گیا ۔ پولیس نے پہلی مرتبہ ٹاور میں چھپے ڈرائیور کا پتہ لگانے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا اور تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نیچے اتار لیا گیا ۔