حیدرآباد ، 5 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مشہورتلگو صحافی و سابق سی ای او (اے بی سی پی ایل)کو بنجارہ ہلز پولیس نے ان کی قیامگاہ سے حراست میں لے لیا۔پولیس، روی پرکاش کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کے معاملہ کی جانچ کر رہی ہے جو اے بی سی پی ایل کے بورڈ کی جانب سے قرارداد کی منظوری کے ذریعہ ان کے تمام اختیارات کو منسوخ کرنے کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ستمبرمیں پولیس سے کی گئی شکایت میں کمپنی کے نئے انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ روی پرکاش اور مورتی نے مقررہ طریقہ کار کو اختیار نہ کرتے ہوئے کمپنی کے اکاونٹس سے بھاری رقم نکالی ہے ۔