ممبئی 30مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اورعالمی مقابلے میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی صحت سے متعلق خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو منسوخ کردینا چاہئے ۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد رواں سال 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں ہونا ہے ، لیکن کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے کرکٹ کیلنڈر میں میگا ایونٹ کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے ۔