ٹی ٹی ڈی کا 23جون سے امریکہ میں ’شریواری کلیانوتسوم‘ کا انعقاد

   

تروپتی: تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) 23 جون سے امریکہ میں 12 روزہ شریواری کلیانوتسو کا انعقاد کرے گا۔ٹی ٹی ڈی نے بتایا کہ پورے ملک میں اور بیرن ملک بھی شرینیواس کلیانم منعقد کرنے کے فیصلے کے تحت امریکہ میں شری واری کلیانوتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد چنئی، نئی دہلی، حیدرآباد، کوتھاگودیم اور چِکبَلّا پور مئی اور جون میں شریواری کلیانم کی میزبانی کرنے کی تیاری ہے ۔ ٹی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی ڈی نے پسماندہ علاقوں میں مندروں کی تعمیر، شری نیواس کلیانم کا انعقاد، ہر ماہ یگیہ، گڈیکو گوماتا اور کئی دیگر طریقوں سے اپنی سناتن دھرم کی تبلیغی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر تیز کیا ہے ۔کووڈ وبا کے سبب گذشتہ دو برسوں میں ٹی ٹی ڈی کی مذہبی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئی تھیں۔حالات معمول پر آنے کے ساتھ ہی ٹی ٹی ڈی اپنے روحانی پروگراموں کو مزید جوش کے ساتھ پھر سے شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔ شری پدماوتی ریسٹ ہاؤس میں جمعرات کی شام ٹی ٹی ڈی ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین وائی وی سبا ریڈی کی صدارت میں منعقدہ ہندو مذہبی سرگرمیوں سے متعلق ایگزیکٹو میٹنگ میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقات اور ماہی گیروں کی کالونیوں میں ایک سال کے اندر 10-10 لاکھ روپے کی لاگت سے 1072 شریواری مندروں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں گڈیکو گوماتا، تروپتی میں ماہانہ یگیہ، آرچکتوا میں ماہی گیروں کی تربیت، گو مبنی نویدیم اور کئی دیگر اہم موضوعات پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔