ٹی پی سی سی سے شیخ عبداللہ سیل کی نگرانی میں غذائی اجناس کی سربراہی

   

حیدرآباد /22 اپریل ( پریس نوٹ ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل کی قیادت میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں متاثرہ افراد میں غذائی اجناس کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ بالخصوص شیخ عبداللہ سہیل نے ابتداء سے ہی غریبوں میں غذائی اجناس فراہم کرتے ہوئے راحت فراہم کر رہے ہیں جوکہ قابل ستائش اقدام ہے ۔