شاد نگر۔ اعلی حکام نے معطل کردیا ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کا دورہ ضلع محبوب نگر کے موقع پر شاد نگر کانگریس پارٹی سینئر قائد ویرلے پلی شنکر کی قیادت میں ہزاروں کانگریس پارٹی قائدین نے شادنگر حلقہ کے تما پور قومی شاہراہ نمبر 44 کے پاس شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں کاروں کے قافلے کے ذریعے قدیم قومی شاہرہ نمبر 7 کتور اور نندی گاوں منڈل سے گزرتے ہوئے شادنگر ٹاؤن میں کاروں کا قافلہ پہنچا ۔ اس موقع پر شاد نگر کے کانگریس پارٹی قائدین نے پی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کا شادنگر میں روڈ شو کے موقع پر شادنگر کی عوام اور پارٹی قائدین نے شاندار استقبال کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔ ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کو کرن کے ذریعہ پھول کا ہار پہنایا گیا۔ مقامی کانگریس پارٹی قائدین کے علاوہ مقامی عوام نے ریونت ریڈی کا شاندار خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں ضلع محبوب نگر کی طرف روانہ ہوگئے ۔