ٹی ڈی ایس کی نئی شرحوں پر عمل آوری

,

   

نئی دہلی : حکومت نے واجب الادا ٹیکس آمدنی کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرنس داخل نہ کرنے والوں پر سختی برتنے اور رقمی معاملتوں کو کم کرنے کی غرض سے فینانس ایکٹ 2020 کے مطابق ٹی ڈی ایس کی نئی شرحوں کا اعلان کیا ہے جن پر یکم جولائی سے عمل آوری ہوگی۔ گزشتہ 3 مالی برسوں سے انکم ٹیکس ریٹرنس داخل نہ کرنے والوں کو 2 فیصد کی شرح سے ٹی ڈی ایس ادا کرنا ہوگا۔ اگر بینک سے نکالی گئی رقم 20 لاکھ سے زیادہ اور ایک کروڑ سے کم ہو تو یہ شرح ادا کرنی ہوگی۔ اگر بینک سے نکالی گئی رقم ایک کروڑ سے زیادہ ہو تو ٹی ڈی ایس منہا کرنے کی شرح 5 فیصد ہوگی۔