ٹی ہب ۔2 سے 4000نوجوانوں کو روزگار : کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔16ستمبر ( این ایس ایس ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے ٹی راما راؤ نے آج اسمبلی کو مطلع کیا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے عہد کی پابند ہے ۔ ٹی ہب ۔1 کے خطوط پر حکومت بہت جلد ٹی ہب ۔2 ، 276 کروڑ روپئے کے مصارف سے قائم کرے گی ۔ اس مقصد ریاستی حکومت رائے درگم میں ٹی ہب ۔2 کیلئے 3ایکڑ اراضی مختص کرچکی ہے ۔ جس سے 4000نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔کے ٹی آر ایوان میں آج سمن ،ویویک اور دیگر ارکان کے مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور متعلقہ مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت ضروری اقدامات کررہی ہے ۔