ٹی ہریش راؤ، فاروق حسین کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

   

سدی پیٹ۔ 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی ہریش راؤ سابق وزیر نے عید کے ضمن بیان جاری کرتے ہوئے عید الاضحی کے مقدس موقعے پر ملک کے عوام بالخصوص ہمارے مسلمان بھائیوں، بہنوں کو مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہا کہ عید الاضحی کا تہوار قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ اس مقدس موقعے پرانسانیت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کریں اور ملک و ریاست کی خوشحالی اور جامع ترقی کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔ فاروق حسین سابق ایم ایل سی نے کہا کہ قربانی کا تہوار عید الاضحیٰ روایتی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا تہوار خدا سے مکمل عقیدت کی علامت ہے۔ یہ لوگوں کو اپنے جذبات بانٹنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ضرورت مند اور غریب لوگوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔