ٹی ہریش رائو کو صحافیوں کے مسائل پر مبنی یادداشت پیش

   

سنگاریڈی 11 ؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سکریٹری ٹی یو ڈبلیو جے جناب ایم اے قادر فیصل نے سنگاریڈی میں ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو سے ملاقات کر تے ہوئے صحافیوں کے مسائل پر مبنی ایک تحریری یادداشت پیش کی۔جس میں کورونا وائر س سے فوت ہونے والے صحافیوں کے افراد خاندان کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے ایکس گریشیاء کی منظوری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔اُسی طرح ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس اور لاک ڈائون میں اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے خدمات انجام دینے والے صحافیوں کیلئے مالی امداد منظورکر تے ہوئے انہیں راحت پہنچا نے کا مطالبہ کیا ۔علا وہ ازیں صحافیوں کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات کی بھی منظوری جیسے مطالبات پر مبنی ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مسعود امتیاز احمد خان ‘ ایم اے متین ‘ حافظ شیخ عارف ‘ عبدالرحمن اکمل ملنگی ‘ محمد خواجہ معین الدین ‘ محمد حاجی علی اور محمد صدیق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔