ٹی یو ڈبلیو جے شمس آباد منڈل کے صحافیوں کا اجلاس

   

مسائل سے واقفیت اور جلد یکسوئی کے اقدامات کا عزم
شمس آباد 22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو ) شمس آباد منڈل صحافیوں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع صدر و ریاستی جنرل سکریٹری کے سریکانت ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرکے صحافیوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے سنجیدہ ہے ۔ صحافیوں کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں پلاٹس مختص کرنے کے احکام دئیے جس کے بعد ہر ضلع سے صحافیوں سے درخواستیں حاصل کی جا رہی ہیں اور جلد صحافیوں کو پلاٹس منظور کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈس بھی جاری کئے جائیں گے اور اکریڈیٹیشن کارڈس کیلئے دسمبر کے آخری ہفتہ میں درخواستیں حاصل کرکے جنوری میں کارڈس جاری کئے جائیں گے ۔ صحافیوں کیلئے حکومت بہتر اقدامات کررہی ہیں جس سے ان کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر ایم سرینواس ، محمد محمود علی خاں ، منوہر ، وینکٹیش ، محمد مصطفی علی خاں ، سنجے ، پربھاکر ریڈی ، نرسنگ راؤ ، مادھو چاری ، نرسمہا ، مدھو اور گوپال وغیرہ موجود تھے ۔۔