حیدرآباد ۔ 20 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز) ہندوستان کی مایہ ناز اسٹارٹ اپ ٹی ۔ ہب کمپنی نے کارپوریٹ سطح پر شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد اسٹارپ اپ کو مستحکم بناتے ہوئے اس میں توسیع دینا ہے ۔ یہ بات مسٹر مہانکالی سرینواس راؤ سی ای او ٹی ہب نے بتائی ۔ انھوں نے کارپوریٹ سطح پر توسیع پر مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ اس سے اسٹارٹ اپ کا استحکام ہوگا ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹارٹ اپ کیلئے سرمایہ کاری کے دروازے کھل جائیں گے اور عوام کی توجہ بڑھے گی ۔ مسٹر اننت بڈھے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کارپوریٹ کنکشن نے بتایا کہ ٹی ۔ ہب نے عالمی سطح پر 29 ممالک میں تقریباً ایک ہزار ارکان نے اسٹارٹ اپ کو فروغ دیا ہے جس کے آج ثمرآور نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔