ٹی 16 لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

   

حیدرآباد ۔31 اگست ( ای میل ) ٹی 16 لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کے پہلے سیزن کا کل یہاں مڈ فورٹ کرکٹ گراؤنڈ پرآغاز ہورہا ہے جس میں 6 ٹیموں کے درمیان خطاب کیلئے سخت مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے ۔ ٹورنمنٹ کے منتظمین کے بموجب اس ٹورنمنٹ کا بنیادی مقصد کرکٹ کھیلنے والے ایک ہی علاقے کے افراد میں دوستانہ ماحول کوکھیل کے ذریعہ فروغ دینا ہے اور پہلے سیزن میں 6 ٹیمیں سن نیٹ آل ویز پروفیشنل ، صوفی نائٹ رائیڈرس ، صفاالیون ، ویروگارو داس ، آر کے وینٹیج الیون اور آر پی رائیلس کپ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ ان ٹیموں کے درمیان راؤنڈ رابن طرز پر مقابلے ہوں گے نیز ہر ٹیم کو 5 مقابلوں میں شرکت کا موقع ملے گا جس کے بعدسرفہرست 2 ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا ۔ اس ٹورنمنٹ میں مین آف دی سیریز ، ٹورنمنٹ کے بہترین بیٹسمین ، بہترین بولر، سب سے قیمتی کھلاڑی ، بہترین کیچ اور دیگر انفرادی انعامات کے ساتھ ونر اور رنر اپ ٹرافیز بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ ٹورنمنٹ کے تمام مقابلوں کا راست مشاہدہ کرک ہیروز ایپ پر کیا جاسکتا ہے اور اسی ایپ کی مدد سے ٹورنمنٹ کے ایوارڈ کیلئے کھلاڑیوں کے مظاہروں کا تجزیہ کیا جائے گا ۔