ٹی 16 کرکٹ لیگ کا آج فائنل

   

حیدرآباد 5 اکٹوبر (راست) آر کے وینٹیج اور ویروگروداس کے درمیان اتوارکو ٹی 16 کرکٹ لیگ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل کھیلا جائے گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنمنٹ کے راؤنڈ رابن راؤنڈ مقابلوں کے اختتام کے بعد ویروگروداس نے 8 نشانات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا جس کی وجہ سے اس کی فائنل میں رسائی آسان ہوئی، جبکہ آر کے ونٹیج اور آر پی رائیلز کے 3 فتوحات کے ذریعہ6 نشانات حاصل کئے لیکن ونٹیج نے بہتر رن ریک کی بنیاد پر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ راؤنڈ رابن مرحلے میں 6 ٹیموں کو فی کس 5 مقابلوں میں شرکت کا موقع ملا تھا۔ سکھ ولیج ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹورنمنٹ کی تمام تر تفصیلات کرک ہیروز ایپ پر دستیاب ہیں جبکہ فائنل مقابلہ جوکہ صبح 8 بجے شروع ہوگا اس کا بھی راست مشاہدہ مذکورہ ایپ کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔