ٹی 20ورلڈ کپ ہندوستان کے سرکردہ بیٹرس کا ناقص بیٹنگ فام تشویش کا باعث

   

ممبئی۔ مردوں کے ٹی 20 ورلڈکپ اس بار آسٹریلیا میں منعقد ہونا ہے۔ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں میگا ایونٹ کے تناظر میں آئی پی ایل 2022 میں مظاہرے یہ دیکھنے میں سب سے زیادہ اہم ہو جاتے ہیں کہ ہندوستان کے بنیادی کھلاڑی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں کس طرح کھیل رہے ہیں۔ ایشیا کپ کے علاوہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا کے خلاف آنے والے ٹی 20 میچوں کے ساتھ آئی پی ایل 2022 میں مظاہرے ہندوستانی سلیکٹرز کی نظریں اس بات پر نظر ڈالے گی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی لیگ میں کس طرح کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 2021 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی اوپنگ جوڑی روہت شرما اور کے ایل راہول تھی لیکن آئی پی ایل 2022 میں راہول ٹورنمنٹ کے بہترین ہندوستانی بیٹر رہے ہیں، جنہوں نے دس میچوں میں 56.38 کی اوسط اور 145.01 کے اسٹرائیک ریٹ سے 451 رنز بنائے، جس میں ممبئی انڈینز کے خلاف دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف شرما نے بیٹ زیادہ رنز نہیں بنائے ہیں۔ انہوں نے نو اننگز میں 17.22 کی اوسط اور 123.01 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 155 رنز بنائے ہیں۔ اس کے برعکس ان کے ونڈے اوپننگ پارٹنر، شکھر دھون پنجاب کنگز کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے دس میچوں میں 46.13 کی اوسط اور 124.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے 369 رنز بنائے۔ ایشان کشن دھواں دار اوپنر جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست میں اوپننگ کی تھی جو دو نصف سنچریوں کے ساتھ آغاز کرنے کے بعد آئی پی ایل 2022 میں اپنی فام کھوچکے ہیں ۔ کشن نے نو میچوں میں 28.13 کی اوسط اور 111.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 225 رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میں ویراٹ کوہلی کا تقریباً دو سال سے جاری سخت دورجاری ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی چھوڑنے کے باوجود کوہلی کی بیٹنگ کی کمزور رہی ہے، گیارہ میچوں میں 21.60 کی اوسط سے 216 رنز اوران کا اسٹرائیک ریٹ 111.91 ہے ۔انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف ایک دوپہر کے میچ میں رواں ٹورنمنٹ کی اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی لیکن اس سے وہ یہ ظاہر کرنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ کوہلی اپنے شاندار فام میں واپس آگئے ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے لیے بالترتیب شریاس آئیر اور سوریہ کمار یادیو کے رنز کے ساتھ امیدیں جگائیں ہیں ، انھوں نے خود کو ہندوستانی مڈل آرڈر میں شامل کرنے کے لیے سخت مقابلہ پیش کردیا ہے ۔ وکٹ کیپر بیٹرس کے معاملے میں ریشبھ پنت نے دہلی کیپٹلس کی کپتانی کرتے ہوئے 149.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 234 رنز بنائے ہیں لیکن راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے پنت سے زیادہ رنز بنائے جیسا کہ انہوں نے دس میچوں میں 153.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 298 رنز بنائے۔آئی پی ایل 2022 ختم ہونے اور ورلڈکپ شروع ہونے تک ہندوستان کے بین الاقوامی سفر میں کافی وقت باقی ہے لیکن اگر موجودہ فام کو دیکھیں تو ہندوستان کے اہم بیٹرس ابھی تک جاری ٹورنمنٹ میں اپنے عروج کو نہیں چھو سکے ہیں۔