ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ

   

نئی دہلی، 6 اگست (آئی اے این ایس) آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کی درجہ بندی بھی جاری کردی گئی ہے جس میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں ۔ پاکستان کے بیٹر حسن نواز (24 درجے ترقی کے ساتھ 30ویں مقام)، صائم ایوب (25 درجے ترقی کے ساتھ مشترکہ 37ویں مقام) اور صاحبزادہ فرحان (34 درجے بہتری کے ساتھ 63 ویں مقام) نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 2-1 سے سیریز جیتنے کے بعد قابل ذکر ترقی کی ہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر صوفیان مقیم نے کیفایتی بولنگ اسپیل (1-20، 1-19، 1-20) کے ذریعے 69 درجے بہتری کے بعد مشترکہ 34 ویں مقام حاصل کی ہے۔محمد نواز جنہوں نے ابتدائی دو میچز میں تین، تین وکٹیں لے کر پلیئر آف دی سیریزکا اعزاز حاصل کیا، 51 درجے ترقی کے بعد بولنگ درجہ بندی میں 56ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔