ٹی-20 عالمی مقابلہ: محمد شامی سے متعلق بی سی سی آئی نے دیا خاص پیغام، لکھا- آپ پر ہمیں فخر ہے

,

   

نئی دہلی: محمد شامی سے متعلق بی سی سی آئی نے خاص پیغام دیا ہے۔ ٹی-20 عالمی مقابلے کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کو شکست ملی تھی۔ پاکستان نے ٹیم انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے محمد شامی کو فرقہ پرستوں کی طرف سے ٹرول کیا جارہا تھا اور ان کی کارکردگی کو ان کے مذہب سے جوڑ دیا گیا تھا۔ معاملے کے طول پکڑنے کے بعد سبھی بڑے کرکٹروں اور سیاسی لیڈران نے اس کی تنقید کرکے شامی کے حق میں ٹویٹ کیا تھا۔ اب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بھی محمد شامی کی حمایت میں اتر آیا ہے۔ ٹیم کو دوسرے مقابلے میں 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہونا ہے۔بی سی سی آئی نے محمد شامی کو تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھا، ’فخر، مضبوط، اوپر دیکھئے اور آگے بڑھئے‘۔ اس سے پہلے سابق کرکٹر سچن تندولکر، گوتم گمبھیر، ویریندر سہواگ، عرفان پٹھان نے بھی محمد شامی کی طرفداری کرتے ہوئے ٹرولرس کی تنقید کی تھی۔ پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا کا کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں کرسکا تھا، لیکن صرف محمد شامی کو نشانہ بنایا جا رہا تھا…