ممبئی : ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بھرمار نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے دنیا بھر کی لیگز میں کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی کھلاڑیوں کو اس وقت ملکی لیگ کے علاوہ دنیا کی کسی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں، انڈین لیگز کی فرنچائز نے جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سرمایہ کاری کی ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے انڈین بورڈ پر کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالا ہے، ا انڈین کرکٹ بورڈ اب اپنے کھلاڑیوں کو دیگر لیگز کھیلنے کی اجازت دے سکتا ہے۔میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے بی سی سی ستمبر میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں فیصلہ کرے گا۔