نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں ہندوستان آج میزبان امریکہ کو 7 وکٹ سے ہراکر سوپر 8 مرحلہ میں داخل ہوگیا۔ امریکہ کی ناکامی نے گروپ میں پاکستان کے امکانات کو برقرار رکھا ہے ۔ ٹورنمنٹ میں آج ایک اور لو اسکورنگ میچ دیکھنے میں آیا ، جب روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ارش دیپ سنگھ کی خطرناک بولنگ (4/9) نے امریکہ کو 110/8 تک محدود رکھا۔ انڈیا نے 10 گیندیں قبل 111/3 پر کامیابی حاصل کی، ارش دیپ کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔