ٹی 20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرایا

   

Ferty9 Clinic

دبئی :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے125 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 126 رنز کا نشانہ دیا جسے انگلینڈ نے باآسانی 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی ٹیم میچ میں خاص کارکردگی کامظاہرہ نہ کرپائی اور انگلینڈ نے اسے پوری طرح آؤٹ کلاس کردیا۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ایرون فنچ 44 اور ایشٹن اگار 20 رنز ۔بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3،کرس ووکس اور ٹائم ملز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔126 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 126 رنز کا نشانہ 11.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔