ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد مزید مشکلات سے دوچار

   

Ferty9 Clinic

ملبورن ۔ ٹوئنٹی20 ورلڈکپ کے رواں سال انعقاد کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ گیا کیونکہ میلبورن اور وکٹوریہ میں کورونا کی نئی لہر کے بعد لاک ڈاون کردیا گیا۔ وزیر سیاحت نے آسٹریلیا کی سرحدیں دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں تک آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی نیا مریض سامنے نہ ا?نے پر کھیلوں کی بحالی کا عمل تیز ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا تھا لیکن وکٹوریہ میں وائرس کی نئی لہر نے ایک بار پھر خدشات بڑھا دیے ہیں۔ اس ریاست میں گذشتہ ہفتے 100 سے زائد نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور زیادہ ترکا تعلق میلبورن سے ہے۔