ٹی 20 ورلڈکپ کا 17 اکٹوبر کو آغاز

   

دبئی ۔ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ17 اکتوبر کو شروع ہوگا۔ یو اے ای میں ہونے والے ا س ایونٹ کا میزبان ہندوستان ہے۔شیڈول کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبرکوکھیلا جائے گا۔ایونٹ میں سوپر 12 مرحلے کے میچز24 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور جملہ 30 میچز ہوں گے۔آئی سی سی ایونٹ کے لئے 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔یکم جون کو آئی سی سی نے ہندوستان بورڈ کو جون کے آخر تک میدانوں کے بارے میں بتانے کا کہا تھا۔ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاوکے پیش نظر ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔