ٹی 20 ورلڈ کپ:پرانے ریکار توڈ کر نئی تاریخ بنانے کی تیاری

   

ہرکھلاڑی کی توجہ سب سے زیادہ چوکے ،چھکے ،کیچس ،وکٹس اور تیزترین سنچری بنانے پرمرکوز
نیویارک: ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں محض دو دن باقی ہے۔ 20 ٹیموں کے درمیان عالمی چمپئن بننے کی جنگ شروع ہو جائے گی۔ شیدائیوں کی نظریں ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ متعدد ریکارڈز پر بھی مرکوز ہوں گی۔ اس ورلڈ کپ میں پرانے ریکارڈ توڑ کر کئی نئے ریکارڈز بن سکتے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں دو جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کر رہیں ہیں۔تمام ٹیمیں اس میگا تورنامنٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔سری لنکاکے سابق کرکٹر مہیلا جے وردھن انفرادی طور پر سب سے زیادہ چوکا لگانے کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں 111 چوکے لگائے ہیں۔ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی 103 چوکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وراٹ اگر 9 چوکے لگاتے ہیں تو یہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔ موجودہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 91 چوکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔اے بی ڈی ویلیئرز اس وقت اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار بیٹسمین فی الحال مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچز لینے والوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ اس کے بعد ڈیوڈ وارنر 21 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں اگلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیائی اسٹار مزید 3 کیچ لینے کر نیا ریکارڈ بنانے کے خواہاں ہوں گے۔ روہت شرما اور گلین میکسویل 16 کیچز کے ساتھ فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔کرس گیل اس وقت مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں 47 اور 50 گیندوں پر سنچریوں کے ساتھ تیز ترین سنچری بنانے والوں سرفہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ لیکن نیپال کے بیٹسمین رواں سال صرف 33 گیندوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری اسکور کی ہے۔نیپال کے بیٹسمین نے ٹی20 سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ میزبان ملک امریکہ ہو یا ویسٹ انڈیز، میدان بہت بڑا نہیں ہے، اس لیے گیل کا ریکارڈ چوکوں اور چھکوں کے سیلاب سے ٹوٹ سکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا آئی سی سی کی تمام ٹرافیاں جیتنے کی کوشش میں ہے۔ آسٹریلیا نے گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ آسٹریلیا اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں تاریخی نظیر قائم کرے گا۔ اس کے علاوہ، آسٹریلیا آئی سی سی انڈر 19 (مرد) ورلڈ کپ، آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔