دبئی ۔ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے گروپس کا اعلان کردیا ہے۔ گروپ بی ہندوستان، افغانستان، جنوبی افریقہ،انگلینڈ اوردو کوالیفائرز ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ 17اکتوبر سے 14نومبرتکمقررہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گے۔ آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ کیلئے گروپس کا اعلان کردیا ہے۔ 17اکتوبرسے 14نومبرتک یواے ای اورعمان میں ہندوستان کی میزبانی میں ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق 8 ٹیمیں میگاایونٹ میں براہ راست شرکت کریں گی جبکہ باقی 8 ٹیمیں ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ سری لنکا،بنگلہ دیش، آئرلینڈ،عمان، پاپوانیوگنی، اسکاٹ لینڈ، نیدر لینڈ اور نمیبیا کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی دوسرفہرست ٹیمیں 24اکتوبرسے شروع ہونے والے اصل راؤنڈ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔ گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اورسری لنکا کے ساتھ دو کوالیفائرز ہوں گے۔ ہرگروپ سے دو،دوٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی فائنل 14 نومبرکو کھیلا جائے۔