نئی دہلی ۔ آپی پی ایل کے ساتھ منعقد ہونے والے 3 ٹیموں کے خاتون ٹورنمنٹ ویمنس ٹی 20 چیلنج کا اس مرتبہ انعقاد خطرہ میں پڑ چکا ہے کیونکہ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے بعد مختلف ممالک نے سفر کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بی سی سی آئی منصوبہ بنا رہا تھا کہ ہندوستانی خاتون ٹیم کے کھلاڑیوں کا کیمپ منعقد کریں لیکن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی کھلاڑی کی آمد کا امکانا نہیں ہے کیونکہ ان ممالک نے ہندوستان کے لئے سفر کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے قرنطینہ کا مسئلہ نہیں ہے جبکہ اصل مسئلہ بیرونی کھلاڑیوں کی ہندوستان آمد ہے اور آئندہ دنوں میں ٹورنمنٹ کے لئے وقت بھی دستیاب نہیں ہے۔