ٹی20 درجہ بندی میں شرما کے پہلے مقام کو ورما سے خطرہ

   

دبئی ،13 اگست ( پی ٹی آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ٹی 20 درجہ بندی جاری کردی۔ ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑیوں نے اس میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے اوپنر ابھیشیک شرما اب بھی آئی سی سی کی ٹی20 درجہ بندی نمبرایک مقام پر موجود ہیں لیکن ان کا نمبر ایک مقام خطرے میں دکھائی دے رہی ہے کیونکہ ان کا اپنا دوست ابھیشیک کے بہت قریب آگیا ہے اور وہ انہیں کسی بھی وقت نمبر ایک مقام سے ہٹا سکتا ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود ٹیم انڈیا کے بیٹر تلک ورما نے آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ اس فہرست میں ابھیشیک شرما کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ابھیشیک شرما کے 829 پوائنٹس ہیں، جب کہ تلک ورما کے 804 پوائنٹس ہیں۔ تلک ورما ابھیشیک کے بہت قریب آچکے ہیں اور اگر وہ ایشیا کپ میں بیٹنگ کی شاندار مہارت دکھاتے ہیں تو وہ ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ ابھیشیک شرما اور تلک ورما جلد ہی ایشیا کپ میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں۔ آئی پی ایل میں ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگزکا آغاز کرنے والے ٹریوس ہیڈکو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف طوفانی سنچری بنانے والے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈیولڈ بریوس نے اس فہرست میں زبردست چھلانگ لگائی ہے، وہ 80 درجے کی چھلانگ لگا کر21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ابھیشیک اور تلک کے علاوہ سوریاکمار یادیو بھی ٹی20 درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 سے میدان سے دور رہنے والے سوریہ کمار یادو اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ کمار یادیو کا ایشیا کپ 2025 میں کھیلنا غیر یقینی ہے، کیونکہ وہ ابھی تک اپنیزخم سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یشسوی جیسوال 11ویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے پاکستان کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر ونڈے میں نمبر 2 پر قبضہ جما لیا ہے۔