ٹی20 میں پہلا مقام دلچسپ موڑمیں داخل

   

دبئی۔ 4نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بارش کے باعث پاکستانی ٹیم شکست سے تو بچ گئی اور بارش نے اسے آسٹریلیا کے خلاف اس کا عالمی نمبر ایک مقام بھی بچالیا لیکن اس کے باوجود ٹیم کا پہلا مقام خطرے میں ہے۔ پاک ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ نیوزی لینڈ میچز کے بعد ٹی 20 درجہ بندی دلچسپ ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں شکست دینے والی انگلش ٹیم کی دوسرے مقابلے کی شکست اور پاکستان کی بارش کی وجہ سے حفاظت یہ دونوں نتائج پاکستان کے پہلے مقام کو بچانے کے حق میں گئے ہیں۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق پاکستان اس وقت 274 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 268کے ساتھ دوسرے اور ا?سٹریلیا 265 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اب پاکستان کو ٹاپ پوزیشن محفوظ بنانے کیلئے ایک میچ تو ضرور جیتنا ہوگا۔ لیکن انگلینڈ نیوزی لینڈ سیریز گرین شرٹس کی پوزیشن پر اثر ڈال سکتی ہے۔ پاکستان دونوں میچز ہارے اور انگلینڈ تینوں میچ جیت لے تو انگلینڈ 273 کے ساتھ پہلے، پاکستان 270کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 269کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوگا ، انگلش ٹیم کی ایک شکست پاکستان کی دونوں ناکامیوں پر پردہ ڈال دے گی۔