ٹی20 ورلڈ کپ دو سال میں ہو

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ ٹی20 فارمیٹ کا مقصد بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریزکا نہیں ہے بلکہ اسے صرف ورلڈ کپ تک محدود رکھا جانا چاہیے۔شاستری کا یہ تبصرہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز سے پہلے آیا ہے۔شاستری جو ہندوستان کے سب سے کامیاب کوچس میں سے ایک ہیں، یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ کھیلوں کے شائقین کے جوش کو دیکھتے ہوئے، جہاں تک چھوٹے فارمیٹ کا تعلق ہے، فرنچائز کرکٹ کے ساتھ دوسالوں میں ٹی20 ورلڈ کپ بہترین انداز ہوگا۔