ٹی20 ورلڈ کپ کا آج پہلا سیمی فائنل

   

ابوظہبی : انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 2019 ء کے ورلڈکپ فائنل کے بعد آئی سی سی کے ایک اور ناک آؤٹ میچ میں چہارشنبہ 10 نومبر کو یہاں ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ 2019 ء کا میچ لمیٹیڈ اوورس کرکٹ کے نہایت سنسنی خیز مقابلوں میں نمایاں ثابت ہوا جہاں میزبان انگلینڈ کو سوپر اوور بھی ٹائی ہوجانے کے بعد باؤنڈریز کی تعداد کی اساس پر ورلڈ چمپئن کا خطاب ملا۔ نتیجہ کے تعین پر کئی گوشوں سے تنقیدیں ہوئیں۔ کین ولیمسن زیرقیادت نیوزی لینڈ کو شائد 2019 ء کا حساب برابر کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ دیکھنا ہے اوئن مورگن کی انگلش ٹیم جس نے جاریہ ورلڈ کپ میں زبردست مظاہرہ کیا ہے، کیوی چیلنج سے کس طرح نمٹتی ہے۔ بہرحال پہلا سیمی فائنل دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ (ابتدائی خبر صفحہ 7 پر)۔ دوسرا سیمی فائنل جمعرات 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقرر ہے۔ پاکستان ٹورنمنٹ کی واحد ٹیم ہے جس نے سوپر 12 مرحلہ کے تمام پانچوں میچس جیتے۔ آسٹریلیا کا دبئی میں پاکستان کے مقابل ٹریک ریکارڈ خراب ہے۔