ٹی20 ورلڈ کپ کے مقررہ وقت پر منعقدہونے کی امید

   

میلبورن۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کووڈ 19 کے درمیان آسٹریلیا میں اس سال منعقد ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے منتظمین کا خیال ہے کہ ٹورنمنٹ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا۔ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی آگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا خیال ہے کہ فٹ بال اور رگبی جیسے دیگر اہم مقابلوں کے ساتھ تاریخوں کے ٹکراوکے باوجود یہ ورلڈ کپ اپنے وقت پر منعقد ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد اس سال آسٹریلیا میں18 اکتوبر سے15 نومبر تک ہونا ہے۔دراصل، عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بڑھتے قہر کی وجہ سے آسٹریلیائی فٹ بال لیگ (اے ایف ایل ) اور نیشنل رگبی لیگ کے انعقاد کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان اہم ٹورنمنٹوں کے انعقاد کی نئی تاریخیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے طے پروگرام سے ٹکرا سکتی ہیں۔بورڈ نے کہا کہ ان تمام ٹورنمنٹس کے ملتوی ہونے سے ورلڈ کپ بہت بڑاکھیل ایونٹ منعقد کریں گے، اس کے دوبارہ یہاں منعقد ہونے میں 10 سے 20 سال لگ سکتے ہیں۔لوگ ورلڈ کپ سے محبت کرتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا قومی کھیل ہے اور ٹی 20 ایسا فارمیٹ ہے جسے بڑے پیمانے پر لوگ دیکھتے ہیں۔ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کے متعلق ہم کافی پرجوش ہیں۔آسٹریلیا میں منعقدہ خواتین ورلڈ کپ کافی کامیاب رہا تھا۔خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں 8 مارچ کو آسٹریلیا نے ہندوستان کو شکست دے کر پانچویں مرتبہ خطاب جیتا تھا۔آسٹریلیا نے ایک مرتبہ بھی مرد ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے۔آسٹریلیا 2010 میں فائنل میں پہنچا تھا جہاں اسے انگلینڈ سے سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ورلڈ کپ کے منتظمین کو امید ہے کہ کورونا کے بڑھتے اثر کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ بھی ایسی ہی کامیابی حاصل کرے گا۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے بھی کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پروگرام میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔