ٹ6 یچرس ایک ریکارڈ اسسٹنٹ کو برطرف کرنے کے احکام : وینکٹیشور

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کریم نگر منڈل کے موضع درشڈ ضلع پریشد ہائی اسکول میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ چھ مدرسین اور ایک ریکارڈ اسسٹنٹ کو برطرف کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشور نے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ضلع میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے ڈی ای او وینکٹیشور نے اچانک درشڈ ہائی اسکول پہنچ کر معائنہ کیا ۔ دعا کے وقت ٹیچرس غیر حاضر تھے ۔ بغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی یادداشت میں اور چھ مدرسین کو ملازمت سرویس سے خارج کردیا اور احکامات جاری کردئیے اسی طرح انہیں کے ساتھ ریکارڈ اسسٹنٹ پر صبح وقت ڈیوٹی پر نہ رہنے وقت کی پابندی نہ کرنے کے خلاف کارروائی کی جانے کے لیے زیڈ سی ای او کو سفارش کردی اس طرح ریکارڈ اسسٹنٹ کو بھی ملازمت سے برطرف کیے جانے کا خطرہ ہے کہا جارہا ہے اور یہ ٹیچروں میں گفتگو کا موضوع بن گیا ہے اور اس پر حیرت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔۔