پائلٹ ابھینندن اپنے اسکواڈرن کو واپس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان جن کو گزشتہ ماہ پاکستان نے پکڑ لیا تھا اور پھر دو روز بعد ہندوستان کے حوالے کردیا، وہ سرینگر میں اپنے اسکواڈرن کو واپس ہوگئے ہیں حالانکہ وہ چار ہفتے کی رخصت بیماری پر ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ ابھینندن نے رخصت کے دوران چینائی میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گذاری کے بجائے سرینگر میں اپنے اسکواڈرن کیساتھ رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ آئی اے ایف پائلٹ 12 روز قبل ضروری پوچھ تاچھ کے بعد رخصت پر گئے تھے۔