پائلٹ غیرحاضر، مسافرین کا تخلیہ

   

چنڈی گڑھ : لگ بھگ 180 مسافرین چنڈی گڑھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنسے رہ گئے کیونکہ ایئرلائن ’انڈیگو‘ نے اپنے صبح 7:55 بجے کی فلائٹ برائے دہلی کو منسوخ کردیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ 3 جولائی کا ہے اور متعلقہ پائلٹ غیرحاضر ہونے کے سبب فلائٹ کو منسوخ کرنا پڑا۔ مسافرین طیارے میں سوار ہوچکے تھے اور 45 منٹ انتظار کرنے کے بعد انھیں طیارہ سے تخلیہ کیلئے کہا گیا۔ ایئرلائن نے تمام مسافرین کو بکنگ کی رقم واپس کردی۔

ہندوستان میں ’ڈیٹرائٹ آف ای ویز‘
نئی دہلی : معاشی سروے 2018-19ء میں بیان کیا گیا ہے کہ کسی ہندوستانی شہر کیلئے ’’ڈیٹرائٹ آف الیکٹرک وہیکلز (ای ویز)‘‘ کے طور پر ابھرنا ممکن ہے، جس کیلئے ای وی مینوفیکچرنگ ہب بننے کیلئے ملک کی صلاحیت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ای ویز کو ہمیشہ کیلئے ملکیت بنانے کی لاگت کو گھٹانے کیلئے مناسب پالیسی اقدامات درکار ہیں، تاکہ اس کی فروخت کو فروغ دیا جاسکے۔ مناسب ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر تشکیل دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔