ٹائپ ریٹنگ کورس کے لیے مزید 10.13 لاکھ روپئے درکار
امام مسجد کے فرزند کی بھرپور مدد کرنے جناب زاہد علی خاں اور جناب افتخار حسین کی اپیل
حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست و ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں، نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں اور سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین ایسی شخصیتیں ہیں جنھوں نے ہمیشہ خود کو ریاکاری سے دور رکھتے ہوئے ملت کی بہبود کیلئے کام کیا اور خاص طور پر ملت کی تعلیمی و معاشی ترقی کو اپنا نصب العین بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ علماء و مشائخین سے لے کر عام لوگ بھی سیاست کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ صرف اخبار نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ اس ضمن میں ہم صدر مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ایک بیان کا حوالہ دے سکتے ہیں جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ سیاست صرف اخبار نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ بہرحال جب بھی کوئی ضرورت مند طالب علم یا طالبہ روزنامہ سیاست اور فیض عام ٹرسٹ سے رجوع ہوتا ہے تو اس کی مدد میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جاتی چنانچہ کچھ عرصہ قبل ایک مسجد کے امام محمد شہریار رضوی القادری اپنے فرزند ایرو اسپیس انجینئر محمد یار عالم کے ہمراہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں سے ملاقات کی اور یہ ملاقات سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین نے کروائی۔ محمد یار عالم نے بتایا کہ انھوں نے Chinies Aviation Academy مدھیہ پردیش میں پائلٹ کی تربیت حاصل کرنے کے لئے داخلہ لیا ہے۔ 200 گھنٹے کی تربیت کی فیس 60 لاکھ روپئے ہے اور اس قدر کثیر رقم کا وہ انتظام کرنے سے قاصر ہیں۔ ایسے میں جناب زاہد علی خاں اور جناب افتخار حسین نے نہ صرف خود دست تعاون دراز کیا بلکہ قارئین سیاست اور خاص طور پر دوبئی میں مقیم ممتاز شخصیت احمد نواز خان کی مدد سے تقریباً 15 لاکھ روپئے کا انتظام کیا۔ اب اس لڑکے نے کمرشیل پائلیٹ کا لائسنس تو حاصل کرلیا لیکن کسی بھی ایرلائن میں بحیثیت پائلٹ ملازمت کے لئے اسے مزید 17 لاکھ روپئے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں روزنامہ سیاست میں پھر سے ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں قارئین سیاست، ہمدردان ملت اور فیض عام ٹرسٹ کے عطیہ دہندگان کی جانب سے 1.37 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا گیا جبکہ جناب احمد نواز نے 5 لاکھ روپئے کا گرانقدر عطیہ دیا۔ اس سے قبل بھی انھوں نے جناب زاہد علی خاں کی خواہش پر ایک کثیر رقم بطور عطیہ پیش کی تھی۔ آج دفتر سیاست میں محمد یار عالم کو 2.5 لاکھ کے دو چیکس پیش کئے گئے جبکہ جناب برکت علی خاں نے 50 ہزار روپئے بطور عطیہ پیش کئے۔ چونکہ Type Rating کورس کسی بھی ایرلائن میں ملازمت کے لئے ضروری ہے اس کی فیس 17 لاکھ روپئے ہے اس ضمن میں 6.87 لاکھ روپئے جمع ہوچکے ہیں۔ مزید دس لاکھ تیرہ ہزار روپئے درکار ہیں۔ ایسے میں ہمدردان ملت دنیا بھر میں مقیم قارئین سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کے عطیہ دہندگان سے جناب زاہد علی خاں، جناب عامر علی خاں اور جناب افتخار حسین نے اپیل کی ہے کہ وہ دل کھول کر اس نوجوان کی مدد کریں تاکہ وہ کسی بھی انٹرنیشنل ایرلائن میں بحیثیت پائلٹ ملازمت حاصل کرسکے۔ ذیل میں محمد یار عالم کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دی جارہی ہیں۔
MOHAMMED YAR ALAM
A/c No: 50100372006386
Branch: Qutubullapur
Account Type : Saving
Phone: 7989228679
IFSC: HDFC0001041