پائلٹ نشہ کی حالت میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

پیرس : پیرس سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی ایک فلائٹ کو منسوخ کرتے ہوئے اس کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائن کا 63 سالہ پائلٹ پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے ورجینیا کے واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ تک 267 مسافروں کے ہمراہ پرواز کرنے کیلئے تیار تھا۔ سکیوریٹی اہلکاروں کے مطابق جب پائلٹ پہنچا تو وہ ’ نشے میں دْھت‘ لگ رہا تھا اور وہ ’لڑکھڑا‘ بھی رہا تھا۔ پائلٹ کے دو ٹسٹ کیے گئے تاکہ اس کے خون میں الکوہل کی مقدار جانچی جا سکے۔ ٹسٹوں کے بعد پتہ چلا کہ اس کے خون میں الکوہل کی مقدار مقررہ کردہ مقدار سے 6 گنا زیادہ ہے۔ پرواز کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا اور آخری منٹ میں فلائٹ بھی منسوخ ہو گئی۔ یونائیٹڈ ایئرلائن کے پائلٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا اور اس حوالے سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس نے گزشتہ رات وائن کے صرف دو گلاس پئے تھے۔