پائلٹ کا مسافر کے ساتھ تشدد کا واقعہ؟

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (ایجنسیز) دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے ایک مسافر کو قطار توڑنے پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا کے مطابق شہری انکت دیوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر خون نظر آ رہا ہے۔ انکت دیوان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت اِن کی 7 سالہ بیٹی نے یہ سب دیکھا اور وہ شدید ذہنی صدمہ سے دو چار ہے۔ میڈیا کے مطابق انکت دیوان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے جن میں ان کی چار ماہ کی بیٹی بھی شامل تھی، 4 ماہ کی بیٹی کو اسٹرولر میں لے جایا جا رہا تھا، عملے نے انہیں بچوں والے مسافروں کے لیے استعمال ہونے والی مخصوص سیکوریٹی لائن استعمال کرنے کی ہدایت دی۔