پائیدار امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کی اپیل :اسلامی ہند

   

نئی دہلی،8 اپریل (یواین آئی) جماعتِ اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم اور ضروری پیش رفت قرار دیا ہے جس نے معصوم جانوں کے مزید نقصان کو روکا ہے اور ایک بڑے انسانی بحران کو ٹال دیا ہے ۔ تاہم یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ عارضی جنگ بندی کوئی مستقل حل نہیں ہے ۔ پائیدار اور منصفانہ امن کیلئے جارحیت کا مکمل خاتمہ، ممالک کی خودمختاری کا احترام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہی طے کرنا ضروری ہے ۔I/H