ممبئی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بجٹ انڈیگو فلائٹس پائیلٹس کی کمی کے باعث اپنی مزید 30 پروازوں کو منسوخ کردیا۔ آخر وقت میں اچانک اس اطلاع کے باعث کئی مسافرین کو دقت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ زیادہ روپئے ادا کرکے ٹکٹس حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ پیر کو گروگرام ہیڈکوارٹرڈ ایرلائن نے اپنے نیٹ ورکس کے 32 پروازوں کو منسوخ کردیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ کو صرف ایک دن میں بے شمار پروازوں کی منسوخ پر شہری ہوا بازی نے کسی بھی قسم کی تحقیقات کو بھی ضروری نہیں سمجھا۔ انڈیگو کے پیر کو منسوخ شدہ پروازوں کا تعلق کولکتہ، حیدرآباد اور چینائی سے تھا۔ اس کے علاوہ چینائی اور بنگلور کی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ انڈیگو اور ڈائریکٹر جنرل آف شہری ہوا بازی کو بھیجی گئی شکایت کا ابھی تک کوئی بھی جواب وصول نہیں ہوا ہے۔ اتوار کو دی گئی وضاحت میں ایرلائن نے پروازوں میں خلل اندازی کا سبب موسم کی خرابی کو ظاہر کیا ہے۔