سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے نوابازار علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں چھ دکانیں خاکستر ہوئی ہیں جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر مین سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔منگل کی شام پائین شہر کے نوا بازار علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یک منزلہ شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہوئی، جس نے آناً فاناً کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔