پائیگا ہ اراضیات کا مقدمہ گولڈ اسٹون و دوسروں کی درخواستیں مسترد

   

حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اہم فیصلے میں تلنگانہ ہائیکورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے کوکٹ پلی کے قریب بالانگر منڈل میں سروے نمبر 172 میں 98.10 ایکڑ اراضی پر گولڈ اسٹون ایکسپورٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ اور 16 دوسرے افراد و کمپنیوں کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ عدالت نے ان تمام پر فی کس 10,000 روپئے ہرجانہ بھی عائد کیا ہے ۔ یہ اراضیات ان کے مالکین کو 1947 سے پہلے الاٹ کی گئی تھیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ ان اراضیات کے تعلق سے یہ قطعی ڈکری نہیں ہے ۔ بنچنے توثیق کی کہ ان کے حق میں کوئی قطعی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا ہے ایسے میں اس اراضی پر جواب دہندگان قاسم نواز جنگ اور دوسروں کے قبضہ کو حال کیا جانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ درخواست گذاروں کو اس اراضی کے قبضہ میں کسی طر ح کی مداخلت سے بھی روک دیا گیا ہے ۔ اپنے اس فیصلے کے ذریعہ تلنگانہ ہائیکورٹ نے ایک قدیم مقدمہ میںگولڈ اسٹون کمپنی اور سائرس انوسٹمنٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کے دھوکہ کو بے نقاب کردیا ہے ۔ ان کمپنیوں کی نمائندگی گولڈ اسٹون پراساد کرتے ہیں۔ گولڈ اسٹون پرساد اور ان کی شریک حیات اندرانی پرساد کی جو کمپنیاں ہیں وہ مبینہ طور پر اس دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔ اس جائیداد کو پائیگاہ اراضیات بھی کہا جاتا ہے ۔