تہران : ایران نے امریکہ کے اس مطالبہ کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ جب تک اقتصادی پابندیاں ختم نہیں کردی جاتیں وہ نیوکلیئر پروگرام میں تخفیف نہیں کرے گا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ تہران کے نیوکلیئر پروگرام میں تخفیف کا کوئی امکان نہیں ہے۔ترکی میں ترک ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ واشنگٹن کا مطالبہ ‘رو بہ عمل نہیں اور ایسا نہیں ہوسکتا’۔امریکی صدر جوبائیڈن کی نئی انتظامیہ نے کہا تھا کہ تہران نیوکلیئر معاہدے 2015 کے تحت اپنی نیوکلیئر سرگرمی کو محدود کردے۔